27 جنوری، 2017، 12:42 PM

امریکی وزارت خارجہ کے متعدد سینیئر افسران نے استعفی دیدیا

امریکی وزارت خارجہ کے متعدد سینیئر افسران نے استعفی دیدیا

امریکی وزارت خارجہ کے متعدد سینیئر افسران نے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے پہلے ہفتے میں ہی مشترکہ طور پر اپنے استعفے جمع کروا دیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے متعدد سینیئر افسران نے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے پہلے ہفتے میں ہی مشترکہ طور پر اپنے استعفے جمع کروا دیئے ہیں۔ مستعفی ہونے والوں میں انڈر سیکریٹری برائے انتظامیہ پیٹرک کینیڈی، دو اسسٹنٹ سیکریٹری جوائس بار اور مشیل بونڈ اور بیرون ملک امریکی سفارت خانوں کے امور کے نگران جینٹری سمتھ بھی شامل ہیں۔ وزارت خارجہ میں استعفیٰ دینے والے اہلکاروں میں سے یہ چار افسران ساری عمر دفتر خارجہ سے منسلک رہے تھے۔ بقیہ مستعفی ہونے والے افسران کم مدت کے لیے اپنے عہدوں پر تھے۔ان افسران کے جانے سے نئے وزیر خارجہ  ریکس ٹیلرسن پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ریکس ٹیلرسن کو ابھی سینیٹ سے اپنے عہدے کی منظوری ملنی باقی ہے۔ سابق وزیر خارجہ جان کیری کے چیف آف سٹاف ڈیوڈ ویڈ کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں یاد پڑتا کے آخری دفعہ اتنی بڑی تعداد میں افسران سٹیٹ ڈپارٹمنٹ ایک ساتھ چھوڑ کے چلے گئے ہوں ان لوگوں کی کمی پورا کرنا انتہائی دشوار ہوگا۔عمومی طور پر نئی انتظامیہ کے آنے کے بعد پرانے افسران کچھ عرصہ نوکری میں رہتے ہیں تاکہ وہ اقتدار کی منتقلی پوری ہونے تک معاملات کو روانی سے چلاتے رہیں۔

News ID 1870009

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha